تاجر دوست اسکیم کی ناکامی، ایف بی آر بلوچستان میں دکانداروں کی رجسٹریشن خود کریگی

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا یو این اے کے۔مطابق ایف بی آر نے تاجردوست سکیم کے تحت دکانداروں کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر ان کی ازخود رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ ملک بھر میں کروڑوں تاجر ایک روپیہ بھی براہ راست ٹیکس ادا نہیں کرتے، تاجروں کی دوست سکیم میں رجسٹریشن کیلئے صو بائی دارالحکومت سمیت بلوچستان بھر میں سروے کیے جائیں گے ایف بی آر کی جانب سے رجسٹریشن کی چیکنگ اور موقع پر رجسٹریشن کرنے والی ٹیمیں کی تشکیل دی گئی ہیں، خصوصی ٹیمیں متعلقہ شہروں میں فیلڈ وزٹ کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ تاجروں کو رجسٹریشن کے ذریعے انتہائی کم ٹیکس جمع کروا کر ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کی پیشکش کی گئی لیکن رجسٹریشن اور ٹیکس نیٹ ورک میں آنے کے خوف کی وجہ سے تاجروں نے تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن سے مکمل گریز کیا اور اس وقت بھی کروڑوں تاجر ٹیکس نیٹ ورک سے باہر ہیں جب کہ ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم رجسٹریشن کی مہلت ختم ہوچکی ہے، اس سکیم کے تحت تاجروں کو خود رجسٹریشن کروانے کا موقع دیا گیا تھا، تاہم اب ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے، رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو جرمانے کرنے کا امکان ہے رجسٹریشن میں جتنی تاخیر کی گئی اتنا بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں