دہانہ سر پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا گیا

شیرانی (انتخاب نیوز) کمشنر ژوب ڈویژن سردارزادہ سعید احمد عمرانی نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ڈی آئی خان روڈ دھانہ سر کے مقام کا دورہ کیا وہاں مسافروں سے ملے اور ان کو کھانا کھلانے کی ازخود نگرانی کی اور انکو ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔ کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجاز احمد جعفر اور ضلعی انتظامیہ نے دھانہ سر کے سنگلاخ پہاڑوں کے درمیان طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے ھوئے مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کیا تمام مسافروں کو لوکل گاڑیوں میں ژوب لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں