پاکستان میں 70 سال بعد بھی محنت کش طبقہ استحصال کا شکار ہے، میر اسرار اللہ زہری

خضدار (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے یکم مئی یوم مزدور کی عالمی ڈے کے مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شکاگوکے محنت کش عظیم جانثاروں کوجان کا نذرانہ پیش کرنے پرخراج تحسین پیش کرتاہوں انسانی تاریخ میں محنت وعظمت اور جہدوجہد سے بھرپور استعارے کادن یکم مئی ہے امریکی ریاست شکاگومیں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف محنت کشوں کی اٹھنے والے آوازکو طاقت کے بل بوتے پردبانے کی کوشش انکی لاوزال قربانیوں نے محنت کشوں کی تحریک کو بھرپور توانا بخشی یکم مئی محنت کش مزدور طبقے کے ناقابل فراموش قربانیوں کا اہم دن ہیں جوکہ یکم مئی انکے اس قربانیوں کی دن کو یاد دلاتی ہے شگاکو کے مزدوروں پرجب ظلم وستم کے پہاڑ حد سے زیادہ ٹوٹے اوراپنے حقوق حاصل کرنے اورظالمانہ نظام سے بچنے کیلئے محنت کش تحریک کا آغاز شروع کیا تو شکاگو کے محنت کشوں پر غیرانسانی سلوک روارکھاگیا اوران پر بکتربندگاڑیاںوں کوگزارکران پر گولیوں اورتشددکی بوچھاڑکردی لیکن امریکی ریاست شکاگو کے مزدوروں نے 1886میں طویل جدوجہد کرنے کے بعد اپنے جان کا نذرانہ پیش کرکے 1889کو اپنے جدوجہد کا لواہا منوائی گئی اورامریکی سامراج ریاست شکاگو کے محنت کش مزدوروں کے خلاف سرمایہ دارانہ جاگیردارانہ طبقہ مزدوروں کی آواز کو دبانے کیلئے ظالمانہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے شکاگو کے جانثار مزدوروں کی ان کے حقوق کو سلب کرنے کیلئے انہیں خون میں نہلا دیا لیکن شکاگو کے جدوجہد محنت کشوں نے اپنے جان کا نذرانہ پیش کرکے پوری دنیا کے محنت کش مزدوروں کی جدوجہد کو ایک نئی روح پھونک دی ہے توآج مزدور محنت کش طبقہ انہی جانثاروں کی قربانیوں کی بدولت 24 گھنٹے ڈیوٹی سے چھٹکارا حاصل کی ہیں ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے یکم مئی یوم مزدورڈے کے مناسبت سےمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا دو صدیاں بیت گئی آج دنیا بھرکے محنت کش مزدور طبقہ اپنے جانثاروں کی دن کو ہرسال یکم مئی کو یاد کرتے ہیں امریکی ریاست شکاگو کے مزدور محنت کشوں کی حقوق سلب کرنے کیلئے انکے اوپر ظلم کی پہاڑ ڈھٹائی گئی مگر شکاگو کے جانثارمحنت کش طبقہ کی جدوجہد انکے لازوال قربانیوں نے دنیا بھر کے مزوروں کو سرمایہ دارانہ جہاگیردارانہ طبقہ کے ظلم وزیادتی سے ہمیشہ کیلئے آزادی دلاءگئی ہےیوم مزدورڈے کے موقع پر شکاگو کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی عظیم جان کی قربانیوں کے بدولت دنیا بھر کے مزدور محنت کشوں کے حقوق تسلیم کرنے پر سرمایہ دار مجبور ہوگئی اور شکاگو کے مزدور محنت کشوں نے طویل جدوجہد کے بعد اپنی جان کا نذرانہ دیکر اپنے حقوق حاصل کرلی انہوں نے کہا عالمی یوم مزدور ناقابل فراموش دن ہے۔ ہرسال یکم مئی کو یوم مزدور ڈے منایا جاتا ہے لیکن مزدور کی حالت جوں کا توں ہیں بدقسمتی سے دنیا بھر کے محنت کش مزدوروں طبقہ ایک مرتبہ پھر بحرانی کیفیت سے دوچار ہورہا ہے یہاں بھی مزدور محنت کش متوسط طبقہ مہنگاءبے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے مزدور طبقہ کو آج بھی انکے پوری اجرت بھی نہیں دی جارہی ہے انکے بچے تعلیم صحت اور دنیا کی جدید سہولتوں سے یکسر محروم ہے اس وقت ملک بھر میں محنت کش طبقے کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے بی این پی عوامی ہر دور میں مزدور محنت کش طبقہ کیلئے آواز بلند کی ہے اور مزدور محنت کش طبقہ ہر ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے بدقسمتی سے آج بھی مزدور اپنے بنیادی حقوق سے محرومیت کا شکار ہیں انکے حقوق کیلئے کوءبھی حکمت عملی نہیں کی ہے اس لئے محنت کش طبقہ بدترین بحرانی کیفیت سے گزررہے ہیں میراسراراللہ خان زہری نے ایک سوال کےجواب پرکہا کہ بی این پی عوامی محنت کش مزدوروں کی جماعت ہے ہماری جماعت نے ایوان بالا کے اندر وباہر مزدور محنت کش اور بے روزگار طبقہ کے حقوق کیلئے ہردور میں جدوجہد کی ہےاور متوسط اورمظلوم طبقے کے حقوق کیلئے آواز بلند کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں