بلوچستان کے 95طلبہ کے اعداد و شمار موصول، کرغزستان سے جلد واپسی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (این این آئی)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کرغزستان میں پھنسے طلبہ کی ہنگامی واپسی کے احکامات جاری کر دیے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ کو لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ہوائی جہاز طلب کر لیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق طلبہ کو لانے کے لیے ہوائی جہاز کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے 95طلبہ کے مصدقہ اعداد و شمار موصول ہوئے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی جلد بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے، کرغزستان سے پاکستان تک سفر کا انتظام صوبائی حکومت کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


