سوراب، ایس پی ہاوس پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، سرکاری گاڑیوں اور رہائشی کمروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، پولیس

سوراب(نمائند ہ انتخاب)سوراب گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے سوراب میں ایس پی ہاو¿س کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سرکاری گاڑیوں اور رہائشی کمروں کو آگ لگا دی گئی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے رات کے وقت ایس پی ہاو¿س پر فائرنگ اور حملہ کیا جس کے دوران عمارتb کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا جبکہ وہاں موجود سرکاری گاڑیوں اور چند کمروں کو آگ کے حوالے کر دیا گیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی علاقہ مکینوں کے مطابق رات گئے اچانک دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے لگیں جو وقفے وقفے سے کافی دیر تک جاری رہیں، جس کے باعث شہری خوف کے عالم میں گھروں سے جاگ اٹھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی* *فورسز اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ حملے میں ملوث عناصر کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں مزید تفصیلات حکام کی جانب سے جاری ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے