وزیراعلیٰ بلوچستان کے سانحہ ہنہ اوڑک کے متاثرین سے مذاکرات، حکومتی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنیکا اعلان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صبح 4 بجے اذانِ فجر کے وقت سانحہ ہنہ اوڑک کے شہداءکے دھرنے میں پہنچے، جہاں انہوں نے شہداءکے لواحقین، قبائلی عمائدین اور دھرنے کے شرکاءسے براہِ راست ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں شہداءکو انصاف، ذمہ داروں کے تعین، سیکورٹی صورتحال اور دیگر اہم مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دھرنے کے شرکاءنے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت محض یقین دہانیوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے گی اور سانحہ ہنہ اوڑک جیسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے موثر فیصلے کیے جائیں گے۔ مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان اہم نکات پر اتفاق رائے ہوا، جبکہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ معاہدے کے بعد دھرنے کے شرکاءنے احتجاج ختم کرنے اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔


