خضدار میں پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام بنا دیا، شعبان آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، سرفراز بگٹی
ویب ڈیسک : وزیراعلی سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد جاری آپریشن شعبان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ زمینی و فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں آپریشن شعبان میں 39 جبکہ 5 جولائی سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلی سرفراز بگٹی نے مزید لکھا کہ آج خضدار کے علاقے زیدی میں پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی ناکام بنا دیا گیا بلوچستان میں ریاست کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رہے گی، دہشت گرد اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے۔
Load/Hide Comments


