مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ پر فائرنگ

مستونگ (ویب ڈیسک) مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ پر فائرنگ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے بلال احمد ایڈووکیٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مسلح افراد کی جانب سے بلال احمد ایڈووکیٹ پر بابو محلہ کے قریب گھر کے سامنے فائرنگ کی گئی۔ گولیاں گاڑی میں لگنے سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں