خضدار میں پولیس اسٹیشن پر حملے کو پسپا کرنے پر فوج اور ایف سی کو سراہتے ہیں، شہباز شر یف

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں پولیس اسٹیشن پر حملے کو پسپا کرنے پر فوج اور ایف سی کو سراہتے ہیں، بلوچستان کا امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی انہوں نے مزید کہا ہے کہ گرینڈ آپریشن میں اب تک 75 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہےوزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قوم کے پختہ عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، بلوچستان کا امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں