سبی میں پارہ 49ڈگری سے تجاوز، لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی

سبی( آئی این پی )سبی تپتے ہوئے تندور میں تبدیل، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری مزید مشکلات کا شکار، بجلی کے بھاری بھرکم بل دیکھ کر عوام خوف زدہ، حکومت ریلیف کی بجائے واپڈا کے ٹیکسز معاف کرکے عوام کو جینے کا موقع فراہم کرے ۔تفصیلات کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 49ڈگری سے تجاوز کرگیا جس کی وجہ سے شہر تپتے ہوئے تندور میں تبدیل ہوگیا گرمی کی شدت کی وجہ سے کئی افراد بے ہوشی کا شکار ہوئے دوسری جانب واپڈا کی جانب سے سبی شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بل ہزاروں روپے کی وجہ سے شہریوں کا پارہ آسمان پر پہنچ چکا ہے ۔ سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی جانب سے ٹیکسز کی بھر مار کو کم کرکے ریلیف دیا جائے اور واپڈا کی جانب سے صارفین کو بھاری بھرکم بلوں کا بھی نوٹس لے کر فوری طور پر شہریوں کو ریلیف کے ساتھ ساتھ کو سبی کی گرمی کو مدنظر کھتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرنے کے اھکامات جاری کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں