فتنہ پارٹی نے انتشار کی کوشش کی تو ریاستی مشینر ی حرکت میں آئیگی،عظمیٰ بخاری
لاہور (صباح نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلائو گھیرائو کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی،، ہمیں معلوم ہے جلسے، جلوس اور دھرنے ان کا کاروبار ہیں، دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں تبدیل ہو چکی ہے،کہ عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں، یہ شخص جیل سے نکلنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے ۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ پچھلے ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں، ان کے پاس جلسے کے لیے فنڈز ہیں نہ بندے اور نہ ہی کوئی سہولت کاری ہے، ہمیں معلوم ہے جلسے، جلوس اور دھرنے ان کا کاروبار ہیں، دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں تبدیل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف آپ لوگوں نے جلسے میں جو زہر اگلنا ہے وہ روزانہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں، فتنہ پارٹی مریم نواز کے بغض اور تعصب کا شکار ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی کا ایجنڈا ملک کو بڑے حادثے سے دوچار کرنا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں، یہ شخص جیل سے نکلنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلائو گھیرا ئوکی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔لیگی رہنما نے کہا کہ توشہ خانہ اور ملکی خزانے کے چوروں کو اب کچے کے ڈاکوئوں کی بھی فکر ہو رہی ہے، مریم نواز توشہ خانہ کے چوروں کو بھی لگام ڈالیں گی اور کچے کے ڈاکوئوں کو بھی انجام تک پہنچائیں گی۔