کوئٹہ میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جاں بحق

کوئٹہ :صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جاں بحق ہو گیا جس سے رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ کچلاک کے رہائشی عبدالخالق نامی شخص کو پانچ روز قبل فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔عبدالخالق فاطمہ جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے لیکن پانچ دن زیر علاج رہنے کے بعد وہ جاں بحق ہو گئے۔رواں سال بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیسز رپورٹ ہوا ہے اور ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے مریض کو فاطمہ جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لورالائی سے تعلق رکھنے والے 52سالہ منگل خان کی کانگو وائرس کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت آ گئیں۔رواں سال بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے کانگو وائرس کے کیسز کی تعداد 31 ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں