شیرانی، چلغوزے کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

صوبہ بلوچستان کےعلاقے شیرانی کے پہاڑی سلسلے میں واقع چلغوزے کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ جائے وقوعہ پر موجود ٹیمیں آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئی ۔ڈپٹی کمشنر شیرانی ثنا ماہ جبین عمران کا کہنا ہے کہ آگ نے چلغوزے اور دیگر سیکڑوں درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈپٹی کمشنر شیرانی نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) شیرانی، لیویز فورس، جنگلات کی ٹیم مقامی رہائشیوں کے ساتھ جائے وقوعہ کے آس پاس موجود ہیں، دشوار گزار علاقے کی وجہ سے گاڑیاں اس علاقے میں نہیں جا سکتیں۔ڈی سی کے مطابق پیدل 2 سے 3 گھنٹے کا راستہ ہے جس کی وجہ سے پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، کبھی کبھی آگ بجھ جاتی ہے لیکن ہوا چلتے ہی دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے، شترکہ کوششوں کے نتیجے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہواؤں میں تیزی کے باعث آگ کے بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جنگل میں موجود ٹیمیں آگ بجانے کے بعد کے صورتحال کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق رپورٹ کرے گی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ضرورت پڑنے پر فائر بالز روانہ کر دیے ہیں۔ی

اپنا تبصرہ بھیجیں