جیکب آباد، خاتون پولیو ورکر سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
جیکب آباد (این این آئی)جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان اب تک گرفتار نہیں کیے جا سکے۔کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق خاتون سے زیادتی کے 3 ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، خاتون سے زیادتی کے مرکزی ملزم احمد جکھرانی کا ریمانڈ(آج) جمعرات کو ختم ہو گا۔تفتیشی افسر کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر سمیت 3 ملزمان کا ریمانڈ بھی کل ختم ہو رہا ہے، انسدادِ پولیو ورکر خاتون سے زیادتی کے کیس کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے والد کے گھر کے باہر 5 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
Load/Hide Comments