بولان، دھماکے سے تباہ ریلوے پُل کی بحالی کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، ریلوے حکام

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں مسلح افراد کے حملے میں تباہ ہونے والے ریلوے کے پل کی بحالی کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔سی ای او پاکستان ریلویز کی ہدایت پر پل کی بحالی کا عمل دو شفٹوں میں جاری ہے، متاثرہ پل 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کے لیے کھول دیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق پ±ل کی بحالی پاکستان ریلوے اپنے وسائل سے کر رہا ہے۔سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان کا ملک بھر سے ریل رابطہ بحال کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں