ڈیرہ مراد جمالی، دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا ایک مزدور دم توڑ گیا

ڈیر ہ مراد جما لی ( آئی این پی )بلو چستان کے ضلع نصیر آ با د کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میںموٹرسائیکل سوارافراد کا سڑک کے تعمیراتی کام پر ما مورمزدوروں پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ہیڈکوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گرڈ اسٹیشن کے قریب روڈ کے تعمیراتی کام پرمامور مزدوروں پر موٹر سائیکل سوار افراد کی جا نب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور عبدالعزیز جاںبحق جبکہ5مزدورعبدالمنان،شاہد خان،محمد بچل، حسین بخش اورعبدالوہاب زخمی ہوگئے ہیں جنہیں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر محمد اسماعیل جتک اور ان کی پیرا میڈیکل اسٹاف نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی ۔زخمی ہونے والے ایک مزدور نے بتایا کہ ہم سب مزدور کھانا کھا کر اٹھ رہے تھے کہ 2موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر دستی بم ہم پر پھینکا جو زور دار دھما کے سے پھٹ پڑا انہوں نے کہا کہ ہم تمام مزدور بلیک ٹاپ روڈ پر کام کررہے تھے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیا مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں