مولانا کے بغیر آئینی ترمیم ممکن نہیں، ہمیں غلط فہمی تھی کہ وہ مان جائیں گے، عرفان صدیقی

آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں غلط فہمی تھی کہ مولانا مان جائیں گے، جوں ہی مولانا مطمئن ہوجاتے ہیں آئینی ترمیم لے آئیں گے۔لیگی رہنما عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ابھی کسی دن اور معیاد کا تعین نہیں ہوا ہے، جوں ہی مولانا مطمئن ہوجاتے ہیں آئینی ترمیم لے آئیں گے، کیونکہ مولانا کے بغیر آئینی ترمیم ممکن نہیں ہے ، ہوسکتا ہے ستمبر کے آخرتک یہ معاملہ حل ہوجائے۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا کا مسودہ پہلےمسودے سے ماورا ہوگا، بنیادی مسودےمیں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی ، مسودہ ایک ہی ہے بس مسودے کو کانٹ چھانٹ کر ٹھیک کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ بنیاد نکات دو ہی ہے،انہیں کے گرد ترمیم ہوگی کہ کیا آئینی عدالت قائم کرنی ہے یا نہیں؟ اور کیا ججز کی تقرری کا میکنزم 18ویں ترمیم تک لوٹانا ہے یا نہیں؟ آئینی عدالت بینظیر اور نوازشریف کا وژن ہے، پارلیمان نوازشریف کےخواب کی تعبیر کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں