آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون کےامورپربات چیت کی گئی،آرمی چیف نے روس کےساتھ روایتی ،دفاعی تعاون کوفروغ دینے کےعزم کااعادہ کیا۔دونوں جانب سے سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کومزیدمستحکم کرنے کااعادہ بھی کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں