سینیٹ ملک کا باوقار آئینی فورم ہے، معرکہ حق میں فتح سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور قوم کی بے مثال یکجہتی کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، ملکی سیاسی صورتحال، سینیٹ کے کردار اور قومی امور پر تفصیلی گفتگو، جمہوری اداروں کے استحکام پر اتفاق۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان ملک کا باوقار آئینی فورم ہے جو تمام اکائیوں کی یکساں نمائندگی کو یقینی بناتا ہے، ایوانِ بالا قومی ہم آہنگی، جمہوری تسلسل اور وفاق کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ معرکہ حق میں تاریخ ساز فتح سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور قوم کی بے مثال یکجہتی کا نتیجہ ہے، قوم نے مشکل وقت میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے، بلوچستان کی موثر اور توانا پارلیمانی نمائندگی قومی یکجہتی کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے۔ وفاق کی مضبوطی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے، ایوانِ بالا صوبے کے حقوق کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں