پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دی جائے، بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں کم سے کم رکھی جائیں، آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان سے مطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ کی جائے۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی بجٹ 2026-27کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف سے ابتدائی ورچوئل مشاورت جاری ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مالی بوجھ سے بچنے کے لیے توانائی، ایندھن کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، توانائی، بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں کم سے کم رکھی جائیں۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنا، سیلزٹیکس استثنیٰ میں کمی، اخراجات مزید کم کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں کم از کم ایک فیصد اضافہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں