ڈیرہ مراد جمالی، پولیس چیک پوسٹ پر مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کا حملہ، اے ایس آئی زخمی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کا حملہ انچارج چوکی اے ایس آئی زخمی ہسپتال منتقل ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بیر چوکی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد کا حملہ انچارج چیک پوسٹ اے ایس ائی محمد بخش جمالی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جا وقوع پر پہنچ گئی زخمی پولیس اے ایس ائی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی
Load/Hide Comments


