صحبت پور کے قریب نامعلوم افراد نے چھ انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) صحبت پور کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا متعدد علاقوں کو گیس فراہمی معطل ہو گئی پولیس کے مطابق منگل کے روز صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود بھنڈ شریف گوٹھ بہادرعلی کھوسو پل کے نیچے سے گزرنے والی چھ انچ قطر گیس پائپ لائن کو نا معلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے صحبت پور فرید اباد بھنڈ شریف جیانی دولت گھاڑی حیردین چتن پٹی درگئی سمیت سینکڑوں دیہی و شہری علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں