اوماڑہ ، پولیس کا بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ٹھکانوں کو مسمار کرکے صوبہ بدر کردیا
اورماڑہ (نمائندہ انتخاب)اورماڑہ پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹھکانوں کو مسمار کرکے صوبہ بدر کر دئیے ، ضلع بھر سے بھکاری گروہ پر فحاشی پھیلانے کا الزام تھا ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی کی ہدایت پر پولیس نے ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی کی ہدایت پر ایس ایچ او اورماڑہ عابد شفیع نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر دی ، متعدد پیشہ ور بھکاریوں کو صوبہ بدر کر دیا ، عوامی شکایت پر ان پیشہ ور بھکاریوں کا مختلف چوراہوں پر کھڑے شہریوں کو تنگ کرنے کے ساتھ گزشتہ دنوں فحاشی پھیلانے کی شکایت کے بعد ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی کی خصوصی ہدایت پر گوادر اور دیگر علاقوں کے ساتھ اورماڑہ پولیس نے بھی ان بین الصوبائی پیشہ ور بھکاریوں کی ٹھکانوں پر کاروائی کرتے ہوئے ان کی عارضی جھونپڑیاں مسمار کر دئیے اور انھیں صوبہ بدر کر دیا ۔