تخریب کاری، جلاو گھیراؤ اور توڑپھوڑ کے الزامات، مولانا ہدایت الرحمان و دیگر بری

گوادر(نمائندہ انتخاب)ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں کو سیشن جج گوادر کی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔ مولانا ہدایت الرحمن سمیت حق دو تحریک کے رہنماؤں پر انسداد تخریب کاریسمیت جلاو گھیراؤ اور توڑپھوڑ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جن مقدمات میں حق دو تحریک کے رہنماؤں کی بریت ہوئی ان میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے علاوہ حق دو تحریک کے مرکزی رہنماء حفیظ کھیازئی، وائس چیئرمین بلدیہ گوادر ماجد جوھر، بشیر ہوت، چیئرمین اللہ بخش اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں