بلوچستان، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل

نصیرآباد ( آئی این پی ) نصیراباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود لانڈھی حدود موضع ٹھارو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد جمن کو قتل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے سیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ قتل کی وجہ زمینی تنازعہ بتائی جاتی ہے ۔ دوسری جابب بلوچستان کے علاقے گنداخہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گنداخہ کے حدود میںنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عتیق اللہ چنجنی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے جس کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ، مقتول کے ورثاءکے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، بلا جواز نوجوان کو قتل کرکے ظلم کیا گیا، مقتول گرلز سکول گنداخہ میں ملازم تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں