لاپتہ پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی منظرعام پر آگئے

سرائے عالمگیر(آئی این پی ) پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے چوہدری محمد الیاس 8 روز لاپتہ رہنے کے بعد منظرعام پرآگئے۔منظرعام پر آنے کے بعد ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس نے مرکزی آفس تحریک انصاف میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیا گیا۔چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران ریاض نے مجھ پر الزامات لگائے، معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کروں گا۔ ایم این اے چوہدری محمد الیاس کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل سے متعلق بیان حلفی جمع کرادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں