دالبندین، بارڈر انٹری کیلئےاسٹیکر ویریفکیشن لسٹ میں نام شامل نہ کرنے کیخلاف زمباد مالکان کی احتجاج کی کال

کوئٹہ (آن لائن) دالبندین پریس کلب میں زمباد مالکان عبد السلام محمد حسنی، میر حبیب اللہ محمد حسنی، محمد اقبال محمد حسنی، عطا اللہ نوتیزئی، احمد نوتیزئی، عبد الرحمن محمد حسنی، عبد الرشید محمد حسنی، محمد نوتیزئی، سعید احمد نوتیزئی، محمد ایوب،خلیل احمد محمد زئی ،نصیر احمد نوتیزئی، ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمارے انٹری ماشکیل گزر کے دور کے انٹری ہے اسکے بعد جب دالبندین میں گاڑیوں کی ویری فکیشن شروع کی گئی تو ہمارے گاڑیاں شامل تھے باقاعدہ کام کرتے تھے جب اسٹیکر ویریفکیشن شروع ہوا تو ہمارے گاڑیوں کا غلط اندراج کیا گیا جس میں 59 گاڑیاں شامل تھے بعد میں ان تمام گاڑیوں کو کا لسٹ مرتب کرکے نوکنڈی کمانڈنٹ کو بھجوا دیا گیا اس کے علاوہ 35 گاڑیاں اور بھی تھے اس میں 17 گاڑیاں بھی رہ گئیں اور ہمیں یقین دہانی کرائی گئی جب دوبارہ لسٹ لگے گا اس میں 59 اور 17 گاڑیوں کو شامل کیا جائے گا چونکہ یہ بہت پرانے انٹری والے ہیں غلط اندراج سے رہ گئیں ہیں مگر افسوس اس امر کی ہے گزشتہ روز 282 گاڑیوں کو شامل کیا گیا اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے وہ بھی ہمارے بھائی ہے مگر ہمارے 59 اور 17 گاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے یہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے چونکہ انھیں بخوبی معلوم ہے ہم ماشکیل گزر اور راجئے کے پرانے لسٹ میں شامل تھے باقاعدہ ہماری گاڑیاں کام کررہے تھے غلط اندراج سے یہ کٹ گئے تھے ہمارا حق بنتا ہے ہمیں شامل کیا جائے ہم بذریعہ پریس کانفرنس آئی جی بلوچستان ساوتھ کمانڈنٹ نوکنڈی ، کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر چاغی عتیق الرحمن شاہوانی، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے 59 اور 17 گاڑیوں کو فوری شامل کریں بصورت دیگر ہم جمہوری انداز میں اپنے حق حقوق کے لیے آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں