چاغی، پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا

چاغی( آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع چاغی میں لیویز فورس کے کوئیک رسپانس فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی زامیاد گاڑی اسلحہ اور منشیات برآمد کر لئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز لیویز کنٹرول کو دالبندین کے علاقے تالو میں مسلح افراد کی جانب سے ایک زامیاد گاڑی گن پوائنٹ پر چھیننے کی اطلاع ملی جس پر لیویز کوئیک رسپانس فورس نے فوری کارروائی کرتے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ڈاکوں کو گرفتار کر کے چھینی گئی زامیاد گاڑی برآمد کر لی ہے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ہونے والوں میں ظہور احمد ولد بدل خان،محمد ادریس ولد طاہر،لونگ خان ولد عبدالباری اور محمد اسحاق ولد شہباز خان شامل ہیں گرفتار ملزمان سے ایک عدد پسٹل،4کلو گرام چرس،پچاس کاٹن غیر ملکی سیگریٹ،واردات میں استعمال ہونے والی سنگل کیبن گاڑی اور مسروقہ زامیاد گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 34،292 مقدمہ نمبر 21/2024 اور زیر دفعہ 3C(1)9مقدمہ نمبر 22/2024اور زیر دفعہ 15/Eمقدمہ نمبر 23/2024درج کر لئے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے سنسی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں