تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی، جامعہ بلوچستان کے اساتذہ و ملازمین کی علامتی بھوک ہڑتال

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی تنخواہ کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام ، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کی مالی بحران کے مستقل حل کےلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں سینکڑوں اساتذہ کرام ،آفیسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں