اگر بلوچ نوجوان معاشی مواقع کی تلاش میں ہیں تو انہیں ایف سی میں شامل ہونا چاہیے، ترجمان فوج
مانیٹر نگ ڈیسک : امریکی نشریاتی ادارے نیو یارک ٹائمز کے مطابق فوج نے بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ بات چیت کو مسترد کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ درست ہے اور انہوں نے بھارت پر عسکریت پسندوں کی مالی معاونت اور افغانستان پر انہیں پناہ دینے کا الزام لگایا۔ٹائمز کے نمائندے کے مطابق راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آرنے مجھے بتایا کہ اگر نوجوان بلوچ معاشی مواقع کی تلاش میں ہیں تو انہیں فرنٹیئر کور میں شامل ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments


