کوہلو،نیشنل پریس کلب کے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

کوہلو ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کوہلو کی نئی کابینہ سال برائے 2024، 2025 کے لئے باقاعدہ طور پر تشکیل دے دی گئی ہے، آرگنائزنگ کمیٹی کے فعال اور مثبت کردار کے بعد آج نیشنل پریس کلب کوہلو کی نئی قیادت کا اعلان کیا گیا، نئی کابینہ میں صدر کے عہدے پر محمد شفیع مری کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ نائب صدر کے طور پر محمد اخلاق مری ذمہ داریاں نبھائیں گے، جنرل سیکرٹری موسیٰ جان شیرانی مری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد راشد مری، فنانس و آفس سیکرٹری مالی جان، پریس سیکرٹری نظر بلوچ اور عبدالرحیم ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے ہیں، علاوہ ازیں، ایڈوکیٹ سردار وسیم ایاز مری اور ایڈوکیٹ میر بنگل خان مری کو نیشنل پریس کلب کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ان کا کردار ادارے کے قانونی معاملات میں رہنمائی فراہم کرنا ہوگا، نئے عہدے داران کی تقرری پر مقامی صحافیوں اور معززین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم کوہلو کے صحافتی میدان میں نئے عزم اور جوش کے ساتھ کام کرے گی نیشنل پریس کلب کوہلو نے ہمیشہ سے علاقے کے مسائل کو اُجاگر کرنے اور عوامی آواز کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ نئی قیادت بھی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی، نئی کابینہ کے اراکین نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور کوہلو کے عوام اور غریب عوام کی آواز کو قومی سطح تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں