گوادر، پولیس کی پیٹرولنگ موٹر سائیکل پر کریکر بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی

نمائندہ انتخاب : گوادر کے علاقے فقیر کالونی میں پولیس کی پیٹرولنگ موٹر سائیکل پر کریکر بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار معمول کی گشت پر مامور تھے۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔زخمی اہلکار کو فوری طور پر انڈس اسپتال گوادر منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں