سندھ کا رہائشی مزدور تربت میں گرمی سے چل بسا جبکہ کیچ کور پل کے قریب ایک لاش برآمد
تربت ( نمائندہ انتخاب ) سندھ کا رہائشی مزدور تربت میں چل بسا، پولیس ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد کی تحصیل ٹل کوٹ یار محمد کے رہائشی محمد ابراہیم ولد محمد موسیٰ جو شاہی تمپ تربت میں ایک شخص کے گھر میں مزدوری کررہے تھے کہ دوپہر کے کھانے کے بعد گرگئے جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ چل بسے ہسپتال ذرائع کے مطابق ٹمپریچر زیادہ ہونے کے سبب ان کی موت واقع ہوئی ہے۔
دوسری جانب کیچ کور پل کے قریب لاش برآمد ، پولیس ذرائع کے مطابق کیچ کور پل کے قریب ایک لاش برآمد کی گئی جسے شناخت وضروری کاروائی کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا جہاں لاش کی شناخت برہان الدین ولد محمد نعیم سکنہ ناگ زامران کے نام سے کی گئی، لا ش ورثائ کے حوالے کردی گئی۔
Load/Hide Comments


