لکی مروت دھماکے میں اموات پر دلی افسوس، دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے لکی مروت سرائے نارنگ بازار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائے نارنگ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔ شہداءکے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، معصوم شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے۔ دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اور سیکورٹی ادارے متحد ہیں۔ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں