مستونگ قبائلی تصادم میں زخمی نو عمر چرواہا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا
مستونگ(نمائندہ خصوصی) مستونگ کے علاقہ کلی دتو میں رواں سال 12 مئی کو قبائلی تصادم میں زخمی نو عمر چرواہا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔تفصیلات کے مطابق چار مہینہ قبل کلی دتو میں ایک قبائلی تصادم میں چرواہا آغا محمد نامی لڑکا کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا زخمی لڑکا آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ جس کا نماز جنازہ اور تدفین کلی دتو کے قبرستان میں کردی گئی ۔
Load/Hide Comments