کوئٹہ،موٹر سائیکل ، موبائل اور نقدی لوٹنے والے 4ملزمان گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے موٹر سائیکل ، موبائل اور نقدی لوٹنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتاریوں کیخلاف ملزمان کے ورثا نے منان چوک پر احتجاج کے دوران گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ، پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ امیر محمد دستی احسان اللہ مروت نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سول لائن پولیس نے موٹر سائیکل چھننے والے ملزم اوناش کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش شہری سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل چھیننے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے تین دیگر ساتھیوں عامر، نثار احمد اور سلمان کی نشاندہی کی جس پر امیر محمد دستی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے سول لائن پولیس کے حوالے کیا،ملزمان کی گرفتاری کیخلاف ہفتے کو گرفتار ملزمان کے اہلخانہ نے پریس کلب کے سامنے اور بعد میں منان چوک پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی رہائی کا مطالبہ کیا اس دوران مظاہرین نے ایک گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئیے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی سرکل مالک درانی نے دیگر عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرادیا۔ اور مظاہرین منتشر ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں