ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا، ایرانی سرکاری میڈیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر ایران کا جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مجوزہ منصوبے کے مطابق اس مرحلے پر مذاکرات جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہوں گے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب میں جنگ کے خاتمے، خلیج و آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی سلامتی پر توجہ دی گئی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستانی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں ایران کا جواب موصول ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں