بلوچ قوم پرستوں میں انا پرستی کا عنصرموجود ،سردار اخترمینگل کے استعفےکا باعث اتحاد واتفاق کا فقدان ہے،اسراراللہ زہری
خضدار(بیورورپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان میں احساس محرومیاں بڑھ رہی ہےصوبے کے حقیقی مسائل آج بھی وہی ہےبلوچستان میں صحت وتعلیم کی سہولیات اور روزگار کے مواقع کی عدم دستیابی اور بدامنی اور انتشار کی فضا تواتر سے بڑھ رہی ہےبلوچستان معدنی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اس سرزمین میں گیس کوئلہ سونا چاندی اورتانبے کی وسیع ذخائر پوشیدہ ہے بلوچستان کے نوجوانوں میں بےروزگاری کا خاتمہ اور حقیقی قوم پرستوں سے ڈیلاگ کا روش صوبے کے عوام کی حالت سنوارنے میں مددگار ثابت ہونگے ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میر اسراراللہ خان زہری اپنے رہائشگاہ ڈیفینس کراچی میں بی این پی عوامی خضدارکے ضلعی آرگنائزر چیئرمین منیراحمد زہری کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کےدوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سی سی ممبرحاجی محمد انور قلندرانی,ضلعی رہنماو¿ں حاجی منیرلانگو, عبدالرشید عمرانی, سلطان احمد مردوئی,مصوراحمد زہری ودیگر موجود تھے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچ قوم پرستوں میں نااتفاقی اورذاتی انا پرستی کی عنصرموجود ہے اگر بلوچ قوم پرستوں میں اتحاد واتفاق کا فقدان نہ ہوتا تو آج سردار اخترجان مینگل کو استعفی کی دینے کی نوبت کبھی نہ آتی انہوں نے کہا جب تک صوبے میں احساس محرومیوں کو ختم نہیں کیاجاتا اوربلوچستان کومعاشی طور پر مضبوط نہیں بنائے جاتے صوبے میں ترقی کی رفتار اور بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر قیام امن مکمن نہیں۔ انہوں نے کہا بی این پی عوامی کے قیادت میں بلوچ عوام کے سیاسی شعورکی پختگی بالغ نظری اورحقیقت پسندی کاثبوت ملتا ہے بلوچستان کے عوام عرصہ دراز سے احساس محرومیوں کی وجہ سے مایوسی کا شکارہے انکا ازالہ ناگزیز ہے۔ ایک سوال کے جواب پر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا سردار اخترمینگل کا قومی اسمبلی کے نشست سے مستعفی ہونا انکا اپناذاتی فیصلہ ہے کسی کے ذاتی فیصلے پر تبصرہ درست عمل نہیں۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا بلوچ قوم پرستوں میں اگر اتحاد واتفاق اورذاتی انا پرستی نہ ہوتے تو آج بلوچستان کے عوام کو حقیقی نمائندہ ضرورہی ملتے۔ انہوں نےکہا کہ بی این پی عوامی سے بلوچ عوام کی توقعات اب بھی وابسطہ ہے اس کے پیش نظر پارٹی قیادت بلوچ نوجوانوں کے بےروزگاری کا خاتمہ صوبے میں ترقی کے پہلوو¿ں پر اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے اور سیاسی حلقوں میں یہ رائے زور پکڑتی جارہی ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں اوربلوچستان کے عوام کے احساس محرومیوں کا خاتمہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے انہوں نے کہا بلوچ قوم پرستوں میں اتحاد واتفاق سیاسی خیلج کو دور کرنے اورتمام اختلافات اوردوریوں کو نظرانداز کرتے ہوئے یکجاہواورانکے اتحاد واتفاق سے بلوچستان کے عوام کی بے شمار مشکلات کی حل کیلئے مدد ومعاون ثابت ہونگے۔


