پنجگور، مسلح افراد کی پیٹرول پمپ کے مالک کے گھر پر فائرنگ

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے خدا بادان میں نامعلوم افراد نے واحد پیٹرولیم کے مالک کے گھر پر فائرنگ کردی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شپ نامعلوم مسلح افراد نے عبدالواحد پیٹرولیم والے کے گھر کے مین گیٹ کو نشانہ بنایا جس سے گیٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں