کوئٹہ، خالد ساسولی کی ہلاکت کا واقعہ، مقتول کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، حمزہ شفقات
کوئٹہ(یو این اے)کوئٹہ میں پولیس کی ایگل اسکواڈ کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان خالد ساسولی کی ہلاکت کے واقعے سے متعلق صوبائی وزیر داخلہ میرضیا اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے مقتول خالد ساسولی کے والد سے ملاقات کی جس میں انہیں واقعے کی پیش رفت اور جاری تحقیقات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا حکومت نے واضح کیا واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے مقتول کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی متاثرہ خاندان کے ساتھ بلوچستان حکومت کی نہ صرف ہمدردیاں ہیں بلکہ ان کے ساتھ مکمل تعاون بھی کیا جائے گا مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Load/Hide Comments


