ایرانی عوام اپنی خودمختاری کے لیے حوصلے سے لڑ رہے ہیں، پیوٹن


ویب ڈیسک : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی روس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات ہوئی ہے۔روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ملاقات کے دوران پوتن نے ایرانی وزیرِ خارجہ سے کہا ہے کہ ایرانی عوام اپنی خودمختاری کے لیے حوصلے سے لڑ رہے ہیں۔تاس نے پوتن کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ایران اس مشکل مرحلے پر قابو پانے کے بعد امن کی جانب بڑھے گا۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پوتن نے عراقچی سے کہا ہے روس ’مشرق وسطیٰ میں جلد از جلد امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں