کسان اتحاد اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس، حکومت بجلی پر سبسڈی فراہم کرے، مطالبہ

مستونگ( آئی این پی )کسان اتحاد کے مرکزی صدر آغا لعل جان کے زیر صدرات کسان اتحاد اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماں کا ایک اہم اجلاس مکہ ہوٹل کھڈکوچہ کے مقام پر منعقد ہوا اجلاس میں چیف آف لہڑی سردار جاوید عزیز لہڑی، سردار عظیم جان محمدشہی ،وڈیرہ اسد جان لہڑی ،حاجی محمد اسحاق لہڑی ودیگر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔اجلاس میں ٹکری حاجی محمد حیات لہڑی ،حاجی سید خان شاہوانی ،حاجی محمد صدیق لہڑی، حاجی محمد عارف شاہوانی، حاجی عزیز سرپرہ ،حاجی علی احمد شاہوانی، ڈاکٹر اسماعیل بلوچ ،حاجی غلام مصطفے لانگو ،حاجی بابو لانگو ودیگر نے شرکت کی۔ زمینداروں کے اجلاس سے آغا لعل جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر کے زمینداروں نے جس اتحاد و اتفاق سے اپنے حقوق کیلئے موثر اور توانا جہدوجہد کے ذریعے اپنے تمام تر جائز مطالبات کو حل کروانے پر ان تمام زمینداروں اور انکے ساتھ مشکل اور کٹھن حالات میں شانہ بشانہ رہ کر زمینداروں سے اظہار یکجہتی اور مکمل تعاون کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین قبائلی عمائدین وکلا برادری صحافی برادری سول سوسائٹی اور دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں نے زمینداروں کے دکھ و درد کو اپنی درد سمجھ کر بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیے اور خصوصا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی زمیندار دوست اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر کے زمینداروں کو بجلی کی حوالے سے درپیش دیرینہ مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وزیراعلی بلوچستان نے صدر مملکت پاکستان صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے بلوچستان کے زمینداروں کو زرعی فیڈروں پر بلاتعطل 6,گھنٹے بجلی کی باقاعدگی سے فراہمی اور زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی سسٹم پر منتقل کرنے اور بلوچستان کے دہندگان رجسٹرڈ زرعی ٹیوب ویلوں کے زمینداروں کو سولر پینل انسٹالیشن کے مد میں 20لاکھ روپے فی کس دینے کی سمری منظور کروانے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور زمینداروں کیلئے توانا آواز بلند کرنے پر جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل حضرت مولانا عبدالغفور حیدری اور صوبائی کابینہ میں وزرا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ زراعت کے شعبے کو مستحکم بنانے میں ہمیشہ انقلابی طرز پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ زراعت کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ زراعت کے شعبے کو مستحکم بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ زمینداروں کے معاشی حالات کو بہتر بنانے اور زراعت کے شعبے کو ملک بھر میں جدید طرز پر استوار کیا جائے ۔ حکومت زمینداروں کو بجلی کی حوالے سے سبسڈی فراہم کرے تاکہ زراعت کا شعبہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہو۔زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرکے ہی ہم ملک کی ضرورت کو پورا کرکے حقیقی معنوں میں زرعی ملک بن سکتے ہیں۔اب بھی ہمارا المیہ ہے کہ حکومت اجناس امپورٹ کرکے ملکی ضرورت کو پورا کر رہا ہے۔ملکی ترقی زراعت کی جدت کے بغیر ممکن نہیں۔بلوچستان کے زمینداروں کو خصوصی سبسڈی دی جائے کیونکہ زراعت کا شعبہ بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے۔زمینداروں کی ضروریات کو پورا کئے بغیر معاشرے کی اجناس کی طلب کو کسی بھی صورت پورا نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں