عمران خان ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(این این آئی)رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بتایا ہے کہ شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں، ان کو شوکاز جاری کیا گیا تھا، شیر افضل مروت نے شو کاز کا جواب دے دیا ہے۔انہوں نے سینیٹر ولید اقبال کے ہمراہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔بیر سٹرگوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ شیر افضل مروت کا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ہر ملاقات پر ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔بیر سٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہوں گے، ان کی ایک کیس میں ضمانت ہو چکی، اب دو کیسز رہتے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے ملکی موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتِ حال ہے، الیکشنز میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور دہشت گردی بھی بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں