ڈیرہ اللہ یار ، تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 2بچے جاں بحق

ڈیرہ اللہ یار (نامہ نگار)تالاب میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ڈیر اللہ یار کےقریب بہادر شاہ کے مقام پر دو بچے پانی کی تالاب میں ڈوب جاں بحق ہو گئے، دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے ۔ جعفرآباد بچوں کی شناخت فتح محمد ،طاہر علی کے نام سے ہوئی جن کی عمریں آٹھ سے نو سال کے درمیان ہے۔ پولیس نے لاشیں سول اسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں