بلوچستان کے محکمہ تعلیم اساتذہ بھرتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کا ریکارڈ روم سیل کردیا گیا
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے محکمہ تعلیم اساتذہ بھرتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کا ریکارڈ روم سیل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے ایس بی کے بھرتی اسکینڈل کی 80 فیصد تحقیقات مکمل کر کے اہم ترین شواہد حاصل کر لیے ہیں جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث بعض اہم شخصیات کے خلاف قانونی کاروائی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایس بی کے ملازمین، ٹھیکیداروں کو عدالت نے نوٹسز جاری کئے گئے جن میں سے عدالت میں پیش نہ ہونے والوں کے جلد ہی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس گھپلے میں اساتذہ کے لئے 8 ہزار بے روزگار نوجوانوں نے ٹیسٹ دئیے تھے جن میں سے چھ سو فیل امیدواروں کو بھی مبینہ طور پر نوکریاں دی گئیں ۔
Load/Hide Comments


