جہاں بھی ضروری ہوا مزاحمتی تنظیموں کیخلاف حملے جاری رکھیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے ’جہاں بھی ضروری ہوا‘ حزب اللہ کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ جنگ بندی میں لبنان میں شامل نہیں ہے، تاہم ایران کا کہنا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کے مسلسل حملے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ’ہمارا پیغام واضح ہے کہ جو بھی اسرائیلی شہریوں کے خلاف کارروائی کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔‘ ا±ن کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنے شمالی علاقوں میں سکیورٹی مکمل طور پر بحال نہیں کر لیتے، ہم حزب اللہ کو جہاں بھی ضروری ہوا نشانہ بنائیں گے۔ نیتن یاہو کا یہ بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کے بھتیجے اور علی یوسف حرشی کی ہلاکت کے اعلان کے بعد آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں