کرغزستان معاملہ، مزید 180طلبہ وطن واپس آگئے

اسلام آباد (این این آئی)کرغزستان سے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے مزید 180 طلبہ اسلام آباد پہنچ گئے۔پرواز صبح 5 بج کر 26 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ ہوئی جبکہ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز بھی طلبہ کو لے کر صبح اسلام آباد پہنچی تھے۔پرواز پی کے 6252پر 167 طلبہ اسلام آباد پہنچے تھے، دونوں پروازوں سے تقریبا 347طلبہ بشکیک سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ مجموعی طور پر 5پروازوں پر اسلام آباد پہنچنے والے طلبہ کی تعداد 810ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں