چمن میں اول تا 12ویں جماعت کے متعدد مضامین کی کتابیں عدم دستیاب

چمن (نمائندہ انتخاب ) چمن تعلیمی سال کے تین ماہ مکمل ہونے کو ہیں کلاس پہلی سے لیکر 12 ویں جماعت تک مختلف کلاسوں میں کئی مضامین مس ہیں ۔ اساتذہ لیکچر تک محدود ہو کر رہ گئے۔ بچوں کو ہوم ورک کرنے میں مشکلات جی ٹی اے ضلع چمن کے فنانس سیکرٹری عبدالجبار نے انتخاب نیوز کو بتایا کہ مارچ سے تین دن پہلے ایک گاڑی بک ہمیں ملے جسمیں 29 اقسام کے کتابیں مس تھے ۔ ہم نے کئی بار محکمہ ٹیکسٹ بورڈ کو مسئلے سے آگاہ کیا پر آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی چمن شہر کے مقامی شہر سیدعلی اچکزئی نے انتخاب نیوز کو بتایا کہ ٹیکسٹ بورڈ کرپشن میں ملوث ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ ہمارے بچوں کی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہیں کیونکہ یہ کتابیں بازار میں بھی کئی پر نہیں مل رہا حکومت وقت اس پر سنجیدگی سے قدم اٹھائے جائیں۔ عبدالغفار نے انتخاب نیوز کو بتایا کہ صوبے میں نظام مفلوج ہیں فارم 47 والوں کا نظام تعلیم سے کیا تعلق ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چند دن پہلے ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کااعلان کیا لیکن وہ صرف ایک صوبے تک محدود ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس مسئلے پر حکومت وقت سنجیدگی سے کوئی قدم اٹھایا جائے بصورت دیگر اپنے بچوں کے ساتھ سخت احتجاج کا راستہ اپنائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں