لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کا احتجاج بیسویں روز میں داخل، جلد پر امن ریلی کا فیصلہ

وڈھ(نمائندہ انتخاب)لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا بیسواں روز ، ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج سے یونیورسٹی کے مقتدر نمائندے کے کان تک جوں نہیں رینگتی، اس لیے ہم نے ابھی فیصلہ کیا ہیں کہ جلد ہم وڈھ پریس کلب میں باقاعدہ اپنے پر امن ریلی کا اعلان کرینگے اور آپنے جائز مطالبات کے حل ہونے تک کسی بھی قسم کا پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ۔ ملازمین نے تمام شعبہ اے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گزارش کی ہے کہ وہ انے والے نسلوں کے لئے تعلیم کی خاطر اس ریلی میں بھر پور شرکت کریں اور اپنے علاقہ وڈھ کے لوگوں کو تعلیم کی زیور سے مستفید ہونے کے لئے یونیورسٹی کی قیام کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں