جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر کو تین محافظوں سمیت قلات کے قریب سے اغواء کرلیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ کنٹریکٹرکوتین محافظوں سمیت قلات کے قریب سے اغواءکرلیا گیا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ قلات کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ کنٹریکٹر میر ثناءاللہ بہرانی کو انکے تین محافظوں سمیت اغواءکرکے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اغواءہونے والا گورنمنٹ کنٹریکٹرثناءاللہ وزیراعلیٰ می مشیر ہادیہ نواز بہرانی کے کزن بتائے جاتے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں